Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں،بلاول

شائع 25 اپريل 2020 05:14am
فائل فوٹو

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حجام اور درزيوں کو دکانيں کھولنے کی اجازت دینے سے مساجد بند رکھنے کے ليے مذہبی طبقے کو سمجھانا مشکل ہوگيا۔ وزيراعظم کے اقدامات کی وجہ سے لوگ اپنی زندگياں خطرے ميں ڈال رہے ہيں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مساجد میں باجماعت نماز اور تراویح کی اجازت کا فیصلہ وفاقی قیادت کی ناکامی ہے۔ سندھ حکومت پابنديوں پرعمل درآمد کے ليے مذہبی طبقات سے رابطے ميں ہے۔ لوگوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

صوبے میں ٹیسٹنگ کی سہولت پر پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ٹيسٹنگ صلاحيت بڑھانے کے ليے وفاقی حکومت مدد نہيں کر رہی، بدقسمتی ہے کہ پاکستان ميں کرونا کی وبا سے نمٹنے کے ليے قومی يکجہتی نہيں پيدا کی گئی۔ وفاقی اس خطرناک صورت حال میں بھی لوگوں کی جانوں پر سیاست کر رہی ہے۔